جنرل فیض حمید کے خلاف کارروائی ضروری، کس سیاسی جماعت نے اس مطالبے کو محور و مرکز بنا لیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کردار کلیدی تھا،فیض حمید کے بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا کوئی علم نہیں ہے، اگر مریم نواز نے کہا ہے تو ان کو کوئی نہ کوئی علم ضرور ہو گا، فیض حمیدنے وردی میں رہ کر سیاست میں مداخلت کی ہے، ادارے کی جانب سے اس معاملے پر ضرور کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان مفاد پرست شخص ہے، وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سب کچھ کرتا ہے،

الیکشن اپنے وقت پر اکتوبر میں ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔جمعرات کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل(ر) فیض حمیدنے وردی میں رہ کر سیاست میں مداخلت کی ہے، ادارے کی جانب سے اس معاملے پر ضرور کارروائی ہونی چاہیے، میں خود کئی ایسے واقعات کا علم رکھتا ہوں کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے کس طرح لوگوں کو جیل میں بند کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو سزا دلانے اور ان سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے رابطے کئے جس روز میری جماعت اجازت دے گی میں کھل کر بات کروں گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کے بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا کوئی علم نہیں ہے، اگر مریم نواز نے کہا ہے تو ان کو کوئی نہ کوئی علم ضرور ہو گا، ایک بات واضح ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کردار کلیدی تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دور میں لوگوں کو جیل میں بند کر کے ظلم کیا اور آج وہ کس منہ سے قانون و انصاف کی بات کر رہا ہے، عمران خان مفاد پرست شخص ہے، وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سب کچھ کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر اکتوبر میں ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close