چوہدری سرور نے کس سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

گلاسگو (پی این آئی)عمران خان کی حکومت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہنے والے چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شامل ہونےکا فیصلہ کرلیا۔ سابق گورنر پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ چوہدری سرور ق لیگ میں شمولت کاباضابطہ اعلان اتوار کوکریں گے۔

قبل ازیں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرو کہا کہ ایک ہفتے کے دورے پر اسکاٹ لینڈ آیا تھا، یہاں بہت سےدوستوں کے ساتھ سیاسی مشاورت بھی کی، لوگوں نے مشورہ دیا کہ ایسی پارٹی میں جاؤں جو مصالحتی کردار ادا کرے۔چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنےکیلئے پل کا کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے، لندن میں بھی مظاہرے ہوتے ہیں لیکن سڑکیں بند نہیں کی جاتیں، سیاستدان ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی عدم استحکام کوختم کریں۔خیال رہے کہ چوہدری سرور 5 ستمبر 2018 سے 3 اپریل 2022 تک گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close