فرح گوگی کا بچنا مشکل، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کو ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا بھی سامنے آئے ہیں جبکہ کروڑوں روپے رشوت لینے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری لے کر ان کے گھرپہنچ گئی تھی،فرح گوگی کے ملازم کی جانب سے وارنٹ گرفتاری وصول کیے گئے تھے۔ عدالت نے تحقیقات میں شامل نہ ہونے پر فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے لیکن فرح گوگی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close