پی ٹی آئی والے الیکشن نہیں لڑیں گے، گورنر خیبرپختونخوا کا حیران کن دعویٰ

پشاور(پی این آئی)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ”لکھ لیں کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی”گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات کی تاریخ کا شوشہ ضرور چھوڑتی ہے لیکن کیا پی ٹی آئی والے الیکشن کے لیے تیار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کروں گا تو پی ٹی آئی والے کہہ دیں گے کہ ہم الیکشن نہیں لڑتے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی مالی حالت ابتر ہے، بنیادی ضروریات کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں ہیں، جنہوں نے اسمبلی توڑی الیکشن کے پیسے بھی اُن ہی سے لینے چاہئیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے میری اپنی رائے ہے ۔آئین میں یہ ضرور موجود ہے کہ 90 دنوں میں الیکشن کرانے ہیں لیکن آئین میں یہ بھی ہے کہ لوگوں کی حفاظت کریں، جنازے نہ اٹھانا پڑیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close