کوئٹہ کی عدالت نے بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، اب کیا ہو گا؟

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ عمران نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔۔

عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائےگئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close