پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن علی بلال کو مردہ حالت میں ہسپتال کون لایا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو ہسپتال لانے والے پراسرار افراد کی تصویریں سامنے آ گئی ہیں۔ تصویروں کے مطابق ایک کالے ڈالے میں سوار 2 افراد علی بلال کو ہسپتال لائے اور ایمرجنسی کے باہر سے اسٹریچر پر ڈال کر دونوں افراد اسے ایمرجنسی میں لے گئے۔جہاں ڈاکٹروں نے چیک کرتے ہی علی بلال کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد دونوں افراد ایمرجنسی سے چلے گئے۔۔۔

اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔ انکوائری ٹیم گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گی اور واقعے کی رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو دے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close