اسلام آباد (پی این آئی) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ اسلام آباد تک سفر کر سکیں،
ان کی جان کو خطرہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ وکیل نے عدالت میں اپنی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کو پہلے بھی خطرہ تھا، آج بھی ہے۔ عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں آتی ہیں، کسی لیڈر کا قتل ہو جائے تو کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں، انصاف نہیں ملتا۔۔۔ جج نے سماعت پبلک پراسیکیوٹر کے انتظار میں 11 بجے تک ملتوی کر دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں