سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے کا ایک اور سعودی شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی(آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن میں وسعت کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور شہر القسیم کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے القسیم شہر کیلئے پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی، پی آئی اے لاہور اور القسیم کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ القسیم اور لاہور کے درمیان ہر ہفتے، منگل اور بدھ کے درمیان پروازیں چلیں گی، سعودی عرب کے شہر القسیم کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کو درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close