لاہور میں کتنے دن کے لیے جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی؟

لاہو ر(آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی دفعہ 144کے تحت لگائی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ 8مارچ سے ہو گا اور 7روز تک جاری رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی لاہور میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close