بلورانی امریکہ میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے، شیخ رشید کی بلاول بھٹو سے شرارتیں جاری

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جو اسے مہنگی پڑے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے، بلورانی امریکہ میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے، پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، اس حکومت کا مسئلہ بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں، صرف عمران خان کی گرفتاری ہے، جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے، حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے، دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا، حکومت کے آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close