پی ٹی آئی کے مزید 2 مرکزی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عامرکیانی کیخلاف راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیرصحت عامر کیانی کے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عمران اسماعیل اور عامر کیانی پر غیرمنظور شدہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے جعل سازی اور فراڈ کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے غیر منظورسوسائٹی کا نام تبدیل کرکے جعلسازی اور فراڈ کیا۔ ملزمان نے نجی سوسائٹی کے این او سی کیلئے انتقال کے کاغذات داخل کرائے، جو انتقال داخل کروایا گیا،وہ تاحال منظور ہی نہیں ہوا۔ مقدمہ میں عباد رسول قریشی،محمود باقی مولوی،عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی، حسن حمید، وقاص عزیذ قریشی،پٹواری راجہ محمد اشفاق،محمد سلیم اختر اور عاصم عزیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب مقدمہ کے اندراج کے بعد اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پٹواری راجہ اشفاق اور سلیم اختر کو گرفتار کرلیا۔ متن کے مطابق ملزمان نے غیر منظور شدہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے سادہ لوح لوگوں سے جعل سازی اور فراڈ کیا، ملزمان کے ساتھیوں کا تفتئش میں سراغ لگایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close