لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے اس لئے بچ رہے کہ انتخابی ٹکٹس فائنل کرلیں، عمران خان کی گرفتاری کی ٹائمنگ ہم رکھیں گے، عمران خان نے مفاہمت کی بات کی تو مقدمات درج ہونا شروع ہوگئے۔
فواد چودھری نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے، موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے، اس کو اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے کیوں نہیں ملتے، انہوں نے کہاکہ اگر ملنا چاہیں گے تو ضرور ملیں گے، میں تو جنرل باجوہ کو بھی دو بار ملا تھا، عمران خان نے مفاہمت کی بات کی تو مقدمات درج ہونا شروع ہوگئے، جس سے تاثر گیا کہ اگر مفاہمت کی بات کریں گے تو یہ چڑھ دوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی حکومت پر فرض کردیا گیا ہے کہ الیکشن رکوانے کیلئے لاشیں گرائیں، ایک بندہ جاں بحق ہوگیا ہے، ہماری ریلی کل سے شیڈول تھی لیکن آج اچانک حملہ کردیا گیا، پی ٹی آئی نے خونی تصادم سے بچنے کیلئے ریلی منسوخ کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق لگتا کہ آئین اور عدالتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، میڈیا کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے، پہلے پنجاب کے الیکشن میں کہا گیا ہم سولہ سیٹیں ہیں یہ تو جیتے ہوئے ہیں، ہمارے لیہ کے ایم پی اے کو کہا کہ آپ وزیر بن جائیں گے، پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔جب ہم نے کہا کہ ہم اے پی سی میں شرکت کریں گے تو انہوں نے وہ ختم کردی۔ اس وقت حکومت تو فوج کررہی ہے، شہباز شریف کی اس وقت ذمہ داری صرف قوم سے گالیاں کھانے کی ہے، اور وہ یہ ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ جنرل باجوہ حفیظ شیخ کو کہتے تھے کہ نوٹ چھاپیں، آخر میں حفیظ شیخ تنگ آگئے اور کہا ہمارا کام ہمیں کرنے دیں ، بزنس مین اور کچھ لوگ ہر آرمی چیف کے چمچے بن جاتے ہیں۔بزنس مین پالیسیاں اپنے پیسے بنانے کیلئے بنواتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کی کوئی اوقات نہیں ہے، پاکستان کی معیشت میں اورسیز کی حیثیت ہے، معیشت کو ٹھیک کرنا ہے تو اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو دیکھنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں