پی ٹی آئی کارکن زمان پارک میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک کے باہر پولیس کے مبینہ تشدد سے پی ٹی آئی کارکن جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق کارکن کی شناخت علی بلال عرف ظلِ شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق زمان پارک جانے والے تمام راستے اس وقت بلاک ہیں اور میڈیا پر مکمل بلیک آؤٹ کر کے زمان پارک میں بدترین شیلنگ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب عمران خان نے جاں بحق کارکن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ” علی بلال غیر مسلح اور ہمارا سرشار اور پرجوش پی ٹی آئی کارکن پنجاب پولیس کے ہاتھوں قتل۔ یہ انتہائی شرمناک ہے ، انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے غیر مسلح کارکنوں پر یہ ظلم۔ پاکستان قاتل مجرموں کی گرفت میں ہے۔ آئی جی، سی سی پی او اور دیگر کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائیں گے۔”ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے ظلِ شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پولیس وین میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کپتان نے الزام عائد کیا کہ انہیں پولیس حراست میں قتل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close