عمران خان کا بچنا ناممکن، نیب نے بڑے ثبوت حاصل کرلیے

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کا بچنا ناممکن، نیب نے بڑے ثبوت حاصل کرلیے۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کیلئے دبئی پہنچ گئی۔نیب ڈائریکٹر رضوان حمد کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم دبئی پہنچی،نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کرلیں۔

نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا۔یاد رہے کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے حاصل کئے گئے تحائف جن میں 6 گھڑیاں اور ایک آئی فون تھاغیرقانونی فروخت کئے اور فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close