عمران خان کو کیسے گرفتار کیا جائے؟ اسلام آباد پولیس نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان کو کیسے گرفتار کیا جائے؟ ۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئے۔

وارنٹ آئی جی اسلام آباد کی لیگل برانچ کو موصول ہوئے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک بار پھر سر جوڑ لئے ،پولیس افسران مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close