اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کو عدالتوں سے فوری ریلیف مل جاتا ہے پھر بھی پیش نہیں ہو رہے،13 مارچ کو اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج لاہور اور اسلام آباد میں عورت مارچ ہو رہاہے۔
آج کے دن کی خواتین سے متعلق بڑی اہمیت ہے ،لاہور میں عمرانی فتنے نے ایک برگر مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے ،ایجنسیوں کی رپورٹ پر نگران پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کا نفا ذ کیا ہے،عمران خان کی ٹانگ پر پلستر چڑھا ہے، بیمار ہے اور دوسری طرف احتجاج کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں،عمران خان عدالتوں میں پیش ہوکر منی لانڈرنگ کا جواب دے،عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کو پتہ ہے تینوں کیسز میں دفاع پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں ، صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے تمام بہانے ختم ہو گئے،عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا،اب اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہو گا تو سوال اٹھے گا،جیسے کہا جاتا ہے انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے،فتنہ خان اپنی ضد اور انا سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
عمران خان کو عدالتوں سے فوری ریلیف مل جاتا ہے پھر بھی پیش نہیں ہو رہے،13 مارچ کو اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا۔ان کاکہناتھا کہ فرح گوگی عمران خان اور اس کی اہلیہ کی فرنٹ مین ہیں،فرح گوگی 12 ارب روپے لے کر باہر بیٹھی ہے جس کا نیب میں ریکارڈ ہے،عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا ہے،عمران خان اپنے انجام کو پہنچے گا تو ملک بہتری کی طرف جائے گا،عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں