پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں ، حالات شدید کشیدہ

لاہور(پی این آئی)دفعہ 144کی خلاف ورزی ، لاہور پولیس نے مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مال روڈ پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا،پی ٹی آئی کارکن انتخابی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے،پولیس نے کارکنوں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ،گرفتاریوں کے بعد شہر بھر میں حالات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close