عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلوچستان پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمرا ن خان کے خلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ شہری عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا،جس میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں