غیر قانونی اسلحہ کیس، پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔۔۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کی۔۔۔ اس موقع پر ملزم شہباز گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔۔۔ عدالت نے عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔۔۔

علاوہ ازیں عدالت نے شہباز گل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close