اصلی شیر آج زمان پارک سے نکلے گا، پی ٹی آئی کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی آج زمان پارک لاہور سے دوپہر ایک بجے ریلی نکالے گی۔ ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔۔۔ ریلی کے مقاصد کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔۔۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کا اصلی شیر آج زمان پارک سے نکلے گا۔۔۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال میں زیادہ حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں