عمران خان وزیراعظم بننے کا خیال ذہن سے نکال دیں، عمران ریاض نے یہ بات کیوں کہہ دی؟

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی اور ولاگر عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ ” اسٹیبلشمنٹ نے یہ طے کر لیا ہے کہ وہ عمران خان کو کسی صورت نہیں آنے دیں گے ان کے راستے روکیں گے تو عمران خان اس بات کو ذہن سے نکال دیں کہ وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، وہ صرف پاکستان کی اسٹیبلشمٹ کو ان کے آئینی دائرہ کار کے اندر لے آئیں تو یہ بھی ان کی پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی خدمت ہو گی۔

اپنے ولاگ میں عمران ریاض خان کاکہناتھاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو لگ بھگ 50 سال بعد کوئی آدمی بھاری پڑا ہے یعنی 70 کی دہائی کے بعد کسی آدمی نے ٹکر نہیں دی تھی، پاکستان کی صورتحال آپ کے سامنے ہے ، اس وقت عوام اس شخص کے ساتھ کھڑی ہے جس کا نام عمران خان ہے اور اسٹیبلشمنٹ بھاگ رہی ہے ، پی ڈی ایم کی جماعتیں کچھ نہ کچھ کر کے الیکشن کی تیاری شروع کر چکی ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کی تیاری نہیں ، انہیں اس بات کا پتا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پر دھاندلی بھی نہیں کی جا سکتی اور عمران خان کا راستہ روکنا ممکن بھی نہیں ، اگر ان کے پاس اقتدار آگیا تو پھر ان کو سنبھالنا بہت مشکل ہو جائے گا اور اگر وہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات جیت جاتے ہیں تو قومی اسمبلی کے انتخابات جیتنے سے بھی ان کو نہیں روکا جا سکے گا ،اب اسٹیبلشمنٹ کوشش پوری کر رہی ہے کہ کسی بھی طرح انتخابات کو روکا جائے ۔عمران ریاض خان نےدعویٰ کیا کہ ایک اطلاع کے مطابق کچھ لوگوں کو الیکشن کروانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بہت طاقتور لوگوں نے دے دی ہے، اب زیادہ تفصیلات میں جائیں گے تو پھر مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو گا ، پاکستانی سمجھتے ہیں کہ میں کیا بات کر رہا ہوں۔ان کاکہناتھاکہ میری تحریک انصاف کے کچھ لوگوں سے بات ہوئی ،عمران خان کی صدرمملکت سے بھی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کسی نتیجے پر معاملات پہنچیں گے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ طے کر لیا ہے کہ وہ عمران خان کو نہیں آنے دیں گے لیکن اسٹیبلشمٹ کوعمران خان ان کے آئینی دائرہ کار کے اندر لے آئیں تو یہ بھی ان کی ملک کے لیے ایک بہت بڑی خدمت ہو گی، اس کے بدلے میں چاہے انہیں قیمت چکانی پڑے ۔ 70 سال سے اسٹیبلشمنٹ پاکستان کا وہ حصہ ہے جو ملک کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا اور ان کے تجربات کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں