عمران خان پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین سیاسی لیڈر قرار

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین سیاسی لیڈر قرار۔۔ عوامی مقبولیت میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان تمام سیاسی رہنماؤں سے آگے۔ عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 61 فیصد شہریوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔سروے کے مطابق 34 فیصد نے مریم نواز اور 32 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مثبت رائے کا اظہارکیا ہے۔اس کے علاوہ 31 فیصد نے مولانا فضل الرحمان اور 27 فیصد نے آصف زرداری کو پسندیدہ رہنما قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close