کریگ مورے کا عمران خان سے کیا تعلق ہے؟ منصور علی خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی )برطانیہ کے ازبکستان میں سفیر رہنے والے کریگ مورے نے پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہٹانے کی ذمہ داری مبینہ طور پر سی آئی اے پر ڈالی اور ان کا ٹویٹ اس وقت پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز ہے ، اسی صورتحال پر سینئر صحافی منصور علی خان نے بھی تجزیہ کرتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ کریگ مرے پاکستان تحریک انصاف کے گروپوں میں بہت مشہو ر ہو رہاہے ، اس نے ٹویٹ کی ہے ، یہ سابق برطانوی سفیر بھی رہاہے ، اس نے ٹویٹ میں لکھا کہ سی آئی اے نے عمران خان کو ہٹایا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تھے ۔ تحریک انصاف نے بڑی جلدی اس پر چھلانگ لگائی، یہ ایک سابقہ سفیر ہیں لیکن یہ ازبکستان میںبرطانیہ کے سفیر تھے ، اور یہ اگست 2002 سے 2004 تک ہی رہے ، حکومت نے انہیں ہٹا دیا ، ان کے دور میں بہت سے سکینڈل آئے ، کچھ ایسے ہیں جو کہ میں یہاں پر بتا بھی نہیں سکتاہوں۔منصور علی خان نے کہا کہ کہانی اس وقت دلچسپ ہوتی ہے جب وکی پیڈیا پر ان کی پرفائل پڑھی، ان کی پروفائل میں لکھا ہے کہ مرے نے فیونا این کینیڈی سے 1984 میں شادی کی جو ان کی پہلی بیوی تھیں ،ان سے دو بچے ہوئے لیکن 2004 میں علیحدگی ہو گئی ، اس کے بعد مرے نے ازبکستان کی نادرا علیفا سے دوسری شادی 6 مئی 2009 میں کی اور ان سے بھی ان کے دو بیٹے ہیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ جب میں وکی پیڈیا پر ان کے تعارف میں شامل ایک لائن پڑھی تو میری گھنٹی بجی، اس لائن میں لکھا تھا کہ کریگ مرے دراصل ” پیٹر اوبورن “ کے دوست ہیں ۔منصو ر علی خان نے کہا کہ یہ صرف ان کے دوست نہیں بلکہ پیٹر تو عمران خان کا بھی دوست ہے اور یہ کرکٹ کے دنوں کے دوست ہیں، پیٹر اوبورن عمران خان کے حق میں بھی بہت سے کالم لکھ چکاہے ، کریگ مرے اس کا دوست ہے جو عمران خان کا دوست بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close