الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ خط میں وزیراعظم کو فنڈز کی فراہمی کیلئے کہا جائے گا ،خط میں دونوں صوبوں میں سکیورٹی اقدامات کا بھی کہا جائے گا،

ذرائع کاکہناہے کہ خط لکھنے کا فیصلہ وزارت خزانہ اور داخلہ کے عدم تعاون پر کیاگیا ،وزیراعظم کو خط سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بھجوایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں