دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے کتنے شہر شامل ہیں؟ فہرست جاری

کراچی(پی این آئی)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور تیسرے نمبرپرپاکستانی شہر موجود ہیں۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی صبح کراچی کی فضائیں مضرصحت درجے میں آنے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آیا ،کراچی کے فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار200 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔لاہور183 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بیجنگ،چائنا 199 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرےجبکہ کلکتہ،بھارت 181 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبرپرریکارڈ ہوا۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201سے300درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت جبکہ 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں