اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہبازگل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم پیشی پر شہبازگِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست خارج کر دی ہے اور رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے جاری کیے،عدالت نے قرار دیا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی پی او گجرات کے ذریعے تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری گجرات میں درج مقدمے میں جاری کئے گئے،مقدمہ اگست 2022 میں ق لیگ کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیشن عدالت گوجرانوالہ نے 3 مارچ کو ہونے والے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کے الزام میں مریم نواز کو 7 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد اعظم نے مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری کیا،ن لیگ سوشل میڈیا پنجاب کے ہیڈ،سٹی صدر اور جلسہ آرگنائزر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے عدالت میں اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پیٹشن دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 3 مارچ کو ہونے والے ورکرز کنونشن کیلئے درخت کاٹے گئے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نے مریم نواز اور ن لیگی عہدیداروں کیخلاف تھانے میں بھی درخواست دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں