یا اللہ خیر۔۔ زمین لرز اٹھی ، کن کن شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے؟ تفصیلات آگئیں

سوات (پی این آئی) یا اللہ خیر۔۔ زمین لرز اٹھی ۔۔ خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور منگورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4، زیر زمین گہرائی 144کلو میٹر رہی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں