لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی سیکریٹری کنور دلشاد نے پنجاب کی نگران کابینہ میں مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان سنبھال لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کنور دلشاد 2004ءسے 2009ءتک سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی رہے تھے۔
نگران پنجاب حکومت کی طرف سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کنور دلشاد نے 1968ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے جرنلزم کیا اور 1970ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی۔ 1982ءمیں انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا۔ وہ متعدد مقامی اور ملٹی نیشنل آرگنائزیشز میں 30سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے الیکٹورل پروفیشنل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں