لاہور (پی این آئی) جہلم سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چودھری محمد ثقلین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ ن کی وکٹ اڑا دی ہے، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چودھری محمد ثقلین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔
چودھری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے چودھری محمد ثقلین کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے قومی وطن پارٹی میں شمیولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکر دیا۔اس موقع پر یونین کونسل گنڈھیری میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ ماضی میں ان کی پارٹی نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا اور اگر دوبارہ موقع ملا تو مستقبل میں بھی ان کو برسرروزگار کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ پشاور میں شمولیت کرنے والوں میں جان عالم، علی خان، جہانگیر، رضا خان، مسلم خان فیض عالم، پرویز، عالمزیب، مراد خان، ریاض، نوید، سجاد خان، نوشاد، جمشید خان اور خالد خان شامل ہیں۔
سکندر شیرپائو نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے قومی وطن پارٹی بہترین پلیٹ فارم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں