لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے پرویز الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویزالٰہی کو پیش کی۔
رجیم چینج کے بعد سے اب تک چئیرمین عمران اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے چوہدری پرویز الہی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر ۔
نوٹیفکیشن جاری ! pic.twitter.com/BUiZIwSOWl— PTI (@PTIofficial) March 7, 2023
چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں