کوئی پارٹی بیانیہ بنانے میں میرا ساتھ نہیں دیتا، مریم نواز کا اپنے ہی پارٹی رہنمائوں سے شکوہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے شکوہ کیا ہے کہ پارٹی رہنما بیانیہ بنانے میں ان کا ساتھ نہیں دیتے، جارحانہ رویہ اپنائے بغیر موجودہ حالات میں سیاسی بقا ممکن نہیں۔

24 فروری کو سرگودھا میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میں مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے شکوہ کیا کہ میں جب بھی کوئی بیانیہ بناتی ہوں اس پر اپنی جان اور مستقبل کی پراہ کیے بغیر بات کرتی ہوں لیکن پارٹی رہنما اس بیانیے کو پروموٹ کرنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے۔اجلاس میں موجودہ لیگی رہنما کے مطابق مریم نواز نے کچھ رہنماؤں کی تعریف بھی کی لیکن مجموعی طور پر انہوں نے پارٹی قیادت سے گلہ کیا اور کہا کہ جو لوگ کابینہ میں بیٹھے ہیں، ان کے عہدوں کا تو کچھ تقاضا ہو سکتا ہے کہ وہ کھل کر بات نہ کریں لیکن پارٹی کے دیگر رہنماؤں ، ارکان اسمبلی ، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں اور سوشل میڈیا ورکرز کو پارٹی بیانیے پر کھل کر بات کرنی چاہئے۔28 فروری کو ساہیوال میں بھی مریم نواز نے اس شکوہ کو دہرایا تھا اور 4 مارچ کو گوجرانوالہ میں تنظیمی اجلاس میں بھی پارٹی قیادت سے گلہ کیا۔مریم نواز نے سینئر قیادت کی موجودگی میں کہا کہ میں نے اور نوازشریف نے جب بھی کوئی بیانیہ بنایا اس کی قیمت بھی ادا کی لیکن اس کے ساتھ کھڑے رہے۔

اس کے نتائج بھی سامنے آئے اور ہم نے لگاتار 17 ضمنی انتخابات جیتے تاہم اب جو میں بیانیہ بنا رہا ہوں اس پارٹی قیادت کی عدم دلچسپی سمجھ سے باہر ہے۔مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے گلہ شکوہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے پراپیگنڈا کا ،مقابلہ کرنے کے لیے کسی مصلحت کی ضرورت نہییں بلکہ اب کھل کر سامنے آنا ہو گا۔سوشل میڈیا سمیت الیکٹرونک میڈیا پر پارٹی بیانیہ بنانے کی ترویج کے لیے متحرک ہونا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close