لاہور(پی این آئی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اور عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جارہی ہے، وہ جب ہائیکورٹ آئے۔
وہاں بھی سکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے اس لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہورہی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے، عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔پنجاب پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں ، ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں