فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کو توہین عدالت قرار دیدیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب کروانے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close