مسلم لیگ ن 2 گروپوں میں تقسیم ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی )شیخوپورہ میں شیڈول پارٹی کنونشن کے موقع پر مسلم لیگ ن کے دو گروپ سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج شیخوپورہ میں شیڈول پارٹی کنونشن میں شرکت کریں گی، تاہم اس سے قبل ان کی پارٹی دو گروپس میں تقسیم ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی آج کے مطابق شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف اور رانا تنویر حسین گروپ کے آپس میں شدید اختلاف سامنے آئے ہیں، اور دونوں گروپوں نے مریم نواز کے الگ الگ کنونشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لیگی رہنما میاں جاوید لطیف مریم نواز کے لئے پارٹی کنونشن کرائیں گے، جب کہ وفاقی وزیر رانا تویر حسین اور دیگر رہنما 14 مارچ کو کنونشن کروائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف اور رانا تنویر حسین گروپوں میں تنظیمی سطح پر شدید اختلافات ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے پی پی 141 میں اپنے پسندیدہ امیدوار کا اعلان کر دیا ہوا ہے جب کہ رانا تنویر حسین گروپ نے بھی پی پی 141 میں اپنا امیدوار لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close