عمران خان ہتھے چڑھ جاتا تو کہاں منتقل کرنا تھا؟ حکومت کا پلان سامنےآگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل زمان پارک پولیس بھیجنے کا مقصد عمران خان کو یہ بتانا تھا کہ ان کے خلاف وارنٹ موجود ہیں اگر وہ ہتھے چڑھ جاتے تو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں منتقل کردیتا۔

رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ ٹیرن وائٹ، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی اور سزا صاف نظر آ رہی ہے،وہ مقدمات سے بچنے کے لیے پانچ ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان عدالت میں پیش ہوجائیں تو بہتر ہے ، ورنہ پیش کردیا جائے گا۔بلاول بھٹو کی جانب سے وزارتیں چھوڑنے کی دھمکی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارتیں چھوڑنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، سیلاب متاثرین سے کئے وعدے ضرور پورے ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری 30 مارچ تک مکمل کرلی جائیگی، اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سمت سب کے اعتراضات دور کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close