ثاقب نثار کے بیانات پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی) سینیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ثاقب نثار نے جو بیانات دیئے ہیں ان سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ غلطی کہاں ہوئی ہے۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کےمتنازع فیصلوں کےحوالے سے کوئی کمیشن بنتا نظر نہیں آرہا ، کمیشن اس وقت بنتا ہے جب تمام فریق یہ تسلیم کریں کہ غلطی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ بہت کمزور ہے ، اس میں اتنی سکت نہیں ہےکہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرسکے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عہدے سے ریٹائر ہونے کے لمبے عرصے بعد کئی اہم موضوعات پر لب کشائی کی ہے جن میں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاناما لیکس میں کردار کی افواہیں بھی شامل ہیں۔پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل کروانے کیلئے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےدباؤ ڈالنے سے متعلق سوال پر ثاقب ثنار نے دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل فیض کون ہوتاہے مجھ پر دباؤ ڈالنے والا ، میں جنرل باجوہ سے ان کے دعوے کے بارے میں بات کروں گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close