آصف زرداری نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی، بڑا اعلان

وہاڑی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی معاملے میں گرفتار کرنا وزیرداخلہ کا اختیار ہے، غیرسیاسی شخص عمران خان سے بات نہیں کرسکتے، اقتدار میں آکر ملک کو بچا یا، عمران خان تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا۔

 

 

 

انہوں نے وہاڑی میں نواب پیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی کا آج پہلا دورہ ہے سیاسی تعلقات میں اضافہ کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا حکومت کا حصہ ہے لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، پی ڈی ایم کا اپنا مئوقف اور ہمارا اپنا مئوقف ہے۔عمران خان کو کسی معاملے میں گرفتار کرنا وزیرداخلہ کا اختیار ہے۔ یوٹرن لینا عمران خان خصلت میں شامل ہے، سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے،عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔ سیاست میں جفاکشی کرنی پڑتی ہے، عمران اس کا عادی نہیں۔ بلاول نوجوان ہے اس کو غصہ جلدی آجاتا ہے، ہم غصہ پینے کے عادی ہیں سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حالات کا پتا تھا معیشت کیسی ہے لیکن ملک کو بچانا تھا، عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا، اقتدار میں آکر ملک کو بچا لیا ہے، یہ ملک ہے کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے،جاپان 10بار دیوالیہ ہوا پھر کم بیک کیا، یہ ملک ہے کوئی پرائیویٹ کمپنی نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات اور راجن پور کا الیکشن مقبولیت کی بنیاد پر نہیں مہنگائی کی وجہ سے جیتے۔ ہماری حکومت میں مہنگائی نہیں تھی۔

 

 

 

مردم شماری پر سندھ کی حد تک بلاول بھٹو کو اعتراضات ہیں، سوچ کہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں گے، ابھی الیکشن کا ماحول بنے گا اس کے بعد پھر سیاسی فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں اس سے متعلق بڑے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں