اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار کرلیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اعلی افسران کو ہدایات موصول ہونے پر افسران نے گرفتاری کے لیے پلان بی ترتیب دے لیا ہے،ذرائع کے مطابق عمران خان کو اسلام آباد داخل ہوتے ہی گرفتار کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریک انصاف کے کارکنان کی لسٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا جا چکا ہے،
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا 2 مارچ کو دو نئے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں