اسلام آباد (پی این آئی)معمر پاکستانی عمرہ زائر کو مدینہ منورہ میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کا دل دس منٹ کیلئے کام کرنا بند ہو گیا تاہم دس منٹ بعد حیران کن طور پر دل کی دھڑکن دوبارہ بحال ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عمرہ زائر کی عمر 70برس ہے اور وہ ہارٹ اٹیک کے موقع پر مسجد نبویؐ کے صحن میں تھا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا ، اسے طبی ٹیم نے بروقت امداد دی، بجلی کے جھٹکے دیے گئے جس کے بعد اس کی حرکت قلب دوبارہ بحال ہوگئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں