بلوچستان، خود کش حملہ، 9 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ (پی این ئ) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 9 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی کچھی نے 9 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھماکا خود کش تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، علاقے کو سرچ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close