پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

رحیم یار خان (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتاری کے بعد بلوچستان سے رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔ رحیم یار خان پولیس کے مطابق محمد خان بھٹی کو درج مقدمے میں تفتیش کیلئے بلوچستان سے منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کی تھانے میں طبعیت ناساز ہو گئی جس پر اسے شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج ہے، اسے رحیم یار خان کی مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close