مہنگائی کے خلاف ریلی، شرکاء کون تھے؟

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے زیر اہتمام پشاور میں مہنگائی کے خلاف اور انتخابی مہم کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کی۔

،اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریلی بدترین مہنگائی اور انتخابی مہم کا حصہ ہے۔،انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کی معیشت تباہ کردی،ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، پی ڈی ایم کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close