عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ۔۔۔۔ اعجاز چودھری نے بڑی دہمکی دے دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا،

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اور سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان پرجوش اور بے خوف ہیں، رانا ثنا اللہ کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close