خواجہ آصف نے عمران خان کو نواز شریف سے کیا چیز ادھار مانگنے کا مشورہ دے دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے، ٹوئٹر پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے، ورکروں کو کہہ رہا ہے جیلیں بھر دو، سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں،

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی رہنما قید کی صعوبتیں عزت اور وقار کے ساتھ برداشت کرتے ہیں، اس شخص کو کوئی شرم حیا نہیں ہے، مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں