اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے مگر صورتحال خطرناک ہے، الیکشن کمیشن آزاد ہے،ان کی ہدایات پرعمل کریں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کرے گا اس پرسب لبیک کہیں گے تاہم ابھی بہت اہم فیصلے لینے ہیں، الیکشن سے متعلق دیکھیں گے اکثریت کیا کہتی ہے،
سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی،عمران خان کی مقبولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی مقبولیت غربت کی وجہ سے ہے، غربت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کاسامناہے، سب کوملکی معیشت کے حوالے سے ایک پیج پر ہوناچاہیے،آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کو وزیراعظم بنادیا،وہ جو کہتے ہیں مانتا ہوں، میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کوساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،میاں صاحب کیلئے بھی یہ آسان نہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی ان کا اپنامسئلہ ہے، پرویزالہی نے کسی کے فون پراپنامستقبل دائوپرلگایا، نیب اورکاروبارایک ساتھ نہیں چل سکتے،سابق صدر نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران مل جاتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں