پی ٹی آئی کے سابق پارلیمنٹیرین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، تفصیلات کے مطابق سوات سے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا،

ڈاکٹر حیدر علی 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے،ڈاکٹر حیدر علی پرویز خٹک کے دور میں ان کے مشیر بھی رہے ہیں، ڈاکٹر حیدر علی نے پارٹی کی ہدایت پر چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی جمع کروایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close