لوگ عمران خان کے گھر کے پاس ویسے ہی بیٹھے ہوئے ہیں، جیل سے رہا ہونے والے ملنے آئے ہیں، سینئر رہنما کا مؤقف

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قاتل لوگوں کی ہر وقت عمران خان پر حملے کی کوشش ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا، عمران خان کے ساتھ جلسے کی پلاننگ کرنی ہے، یہ لوگ ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،

یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عمران خان کے گھر کے پاس ویسے ہی بیٹھے ہوئے ہیں، جو جیل سے رہا ہو کر آئے تھے ان کو عمران خان سے ملنا تھا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو مرضی کہتے رہیں، عمران خان نے ہمیشہ قانون کی پاسدرای کی ہے، عمران خان لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیش ہوئے، عمران خان کو چلنے میں تکلیف ہوتی ہے،یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، تماشا لگایا ہوا ہے، عمران خان کی پیشی سے متعلق ان کا وکیل بہتر بتا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close