کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار نے کہا ہے کہ2023ایم کیو ایم کی کامیابیوں اور مستحکم ہونے کا سال ہے، یہ ایم کیو ایم کی نشاط ثانیہ کامیابیوں اور مستحکم ہونے کا سال ہے، اس سال کے شروع ہوتے ہی آپ کو بریکنگ نیوز ملنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہ ہم سب نے مل کر متحد منظم اور مستحکم ایم کیو ایم 11جنوری کو دوبارہ متحرک کی،
جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپی ٹی آئی ایک جماعت نہیں ایک فین کلب ہے، تحریک انصاف میں کارکنان نہیں نہ ہی کارکن سازی ہے، یہ جو کچھ ہو رہا ہے ایرانی سرکس لگ رہا ہے، چار پولیس والے جائیں اور خالی ہاتھ واپس آجائیں، عدلیہ کی عملداری کا مذاق بن رہا ہے جبکہ ہمارے وقت میں ٹھاکر سمیت پوری پلٹن گرفتاری کو کھڑی ہوتی تھی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے مردم شماری میں خلل ڈالا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پیپلز پارٹی کے شمار کنندگان اپنی مرضی چلاتے ہوئے ہماری آبادی کو لاپتہ کر رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر پہلی بار وقت سے قبل مردم شماری ہو رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ 4جنرل ورکرز اجلاس چھوٹے ٹریلرز تھے، اب ایم کیو ایم کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جب انتخابات کی بساط بچھے گی تو بریکنگ نیوز پر بریکنگ نیوز ملے گی،فاروق ستار نے کہا کہ اگر ڈالر کی بے لگام پرواز کو روکنا ہے تو ایم کیو ایم کو لے کر آنا ہوگا، ایم کیو ایم ہی امید کی کرن ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا اور پلتا ہے جبکہ تیل اور ڈالر کی قیمتوں اور قدر کو کم کرنا بھیک صرف کراچی کے مرہون منت ممکن ہے،فاروق ستار نے کہا کہ اس ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ایک مکالمہ کی ضرورت ہے اور میں ساری سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں