عمران خان کو پاکستان کی انشورنس پالیسی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اس ملک کی انشورنس پالیسی صرف عمران خان ہے، ٹوئٹر پر قاسم خان سوری نے لکھا کہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا اپنا وارنٹ گرفتاری موجود ہے کہ 7مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ ریاست پاکستان کی انشورنس پالیسی عمران خان کے پیچھے لگے ہوئی ہے،

قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم ایک بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں، یاد رکھیں اس ملک کی انشورنس پالیسی صرف اور صرف عمران خان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close