سوات(پی این آئی) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔
ڈاکٹر حیدر علی پرویز خٹک کے دور میں ان کے مشیر رہے ہیں،انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ جمع کروایا تھا۔ ڈاکٹر حیدر علی 2018ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں